السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: ما جاء في حلب الماشية باب: مویشیوں کا دودھ دوہنے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15820
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا الْمُرَجَّى بْنُ رَجَا الْيَشْكُرِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَوَادَةَ بْنَ الرَّبِيعِ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، وَقَالَ: " إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، لَا يَعْبِطُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا ". وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ، عَنْ سَلْمِ الْجَرْمِيِّ، وَزَادَ فِيهِ: وَقُلْ لَهُمْ: فَلْيَحْتَلِبُوا عَلَيْهَا سِخَالَهَا لَا تُدْرِكُهَا السَّنَةُ وَهِيَ عِجَافٌ ".حافظ ثناء اللہ
سلم بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا، میں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے میرے لیے زادِ راہ تیار کروایا اور فرمایا: ”جب تو اپنے بچوں میں پہنچے تو اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے دودھ والے جانوروں کو اچھی غذا دیں اور انہیں کہنا: اپنے ناخن کاٹ کر رکھیں اور دودھ نکالتے ہوئے اپنے ناخنوں سے تھنوں کو زخمی نہ کریں۔“
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔“