حدیث نمبر: 13579
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، أنبأ أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، أنبأ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ⦗١٦٣⦘ قَالَتْ فِي قِصَّةِ الْإِفْكِ، ثُمَّ قَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ اللهَ أَنْزَلَ عُذْرَكِ"، وَقَرَأَ عَلَيْهَا الْقُرْآنَ، فَقَالَ أَبَوَايَ: فَقُومِي فَقَبِّلِي رَأْسَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: أَحْمَدُ اللهَ لَا إِيَّاكُمَا.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا واقعہ افک کے بارے میں فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! تیرے لیے خوشخبری ہے؛ کیونکہ اللہ پاک نے تیرا عذر نازل کیا ہے۔“ اور قرآن پڑھا تو میرے والدین رضی اللہ عنہما نے کہا: اے عائشہ! اٹھو اور آپ ﷺ کے سر کا بوسہ لے لو، تو میں نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کروں گی نہ کہ آپ لوگوں کی۔