کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: آپ ﷺ لہسن، پیاز اور گندنا (لیک) نہیں کھاتے تھے اور آپ نے فرمایا: ”اگر میرے پاس فرشتہ نہ آتا تو میں اسے ضرور کھاتا“
حدیث نمبر: 13330
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ ⦗٨٠⦘ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَكَلَ ثَوْمًا أَوْ بَصَلًا، فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدِنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ "، وَأَنَّهُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيهِ خُضْرَوَاتٌ مِنَ الْبُقُولِ، فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ، فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ، فَقَالَ: " قَرِّبُوهَا " إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ، فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ: " كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي " قَالَ أَحْمَدُ: بِبَدْرٍ فَسَّرَهُ ابْنُ وَهْبٍ طَبَقٌ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، وَغَيْرُهُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے لہسن اور پیاز کھایا وہ ہم سے علیحدہ ہو جائے یا ہماری مسجد سے علیحدہ ہو جائے اور وہ اپنے گھر میں بیٹھ جائے۔“
آپ ﷺ کے پاس بدر والے دن سرسبز سبزیاں لائی گئیں تو آپ ﷺ نے ان کی بو کو محسوس کیا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا تو آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ یہ سبزیوں کی بو ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو بعض صحابہ کے نزدیک کر دو“ جو آپ ﷺ کے ساتھ تھے۔ جب دیکھا کہ وہ بھی اسے ناپسند کرتے ہیں تو آپ ﷺ نے اسے نہ کھایا اور فرمایا: ”تم کھاؤ، میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔“ یعنی (فرشتے)۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 13330
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ بخاري 854۔ مسلم 564»