کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: دینے والا وزن میں جھکتا ہوا (زیادہ) تولے، اور تولنے والا اجرت پر تولنے کا کام کرے۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الْمُقْرِئَ قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ أَوِ الْبَحْرَيْنِ، فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَى مِنِّي سَرَاوِيلَ، قَالَ: وَثَمَّ وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَدَفَعَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّمَنَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ " زِنْ وَأَرْجِحْ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ سِمَاكٍ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا سوید بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور مخرمہ رضی اللہ عنہما ہجر یا بحرین سے کپڑا لائے، جب ہم منیٰ میں تھے تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایک شلوار خریدی۔ وہ کہتے ہیں کہ وہاں پر ایک وزن کرنے والا تھا جو اجرت لے کر وزن کرتا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اسے قیمت دی اور فرمایا: ”وزن کرو اور جھکتا ہوا تولو۔“
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قَيْسٌ، فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَبِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرَاوِيلَ وَثَمَّ وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " زِنْ وَأَرْجِحْ " وَخَالَفَهُمَا شُعْبَةُ.
حافظ ثناء اللہ
ایضاً۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَفْوَانَ مَالِكَ بْنَ عَمِيرَةَ يَقُولُ: " بِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ لِي ".
حافظ ثناء اللہ
مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہجرت سے پہلے تین درہم کا مجھ سے ایک شلوار کا کپڑا خریدا۔ آپ ﷺ نے مجھے تین درہم دیے اور اضافی بھی دیے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، الْمَعْنَى قَرِيبٌ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي صَفْوَانَ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ وَبِعْتُهُ سَرَاوِيلَ، فَوَزَنَ فَأَرْجَحَ " ⦗٥٥⦘ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ قَيْسٌ كَمَا قَالَ سُفْيَانُ، وَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: كَانَ سُفْيَانُ أَحْفَظَ مِنِّي.
حافظ ثناء اللہ
ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ہجرت سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے پاس مکہ میں آیا، میں نے آپ کے ہاتھ شلوار کا کپڑا فروخت کیا۔ آپ ﷺ نے مجھے اس کی پوری قیمت دی اور اضافی بھی دی۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قیس نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے سفیان نے کہا، اور درست بات سفیان ہی کی ہے۔ اور شعبہ رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان مجھ سے زیادہ حافظے والے تھے۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قیس نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے سفیان نے کہا، اور درست بات سفیان ہی کی ہے۔ اور شعبہ رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان مجھ سے زیادہ حافظے والے تھے۔