کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جب مسافر کو کسی قوم (دشمن وغیرہ) سے خوف ہو تو وہ کیا پڑھے۔
حدیث نمبر: 10324
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسٌ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَا: ثنا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا قَالَ: " اللهُمَّ إِنِّي أَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ " وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَعَا عَلَى قَوْمٍ فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ جب کسی قوم سے خوف کھاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ» ”اے اللہ! میں تجھے ان کے مقابلے میں کرتا ہوں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
(ب) ابوداؤد رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی قوم کے خلاف بدعا کرتے پھر وہی دعا ذکر کی۔
(ب) ابوداؤد رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی قوم کے خلاف بدعا کرتے پھر وہی دعا ذکر کی۔
حدیث نمبر: 10325
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا، قَالَ: " اللهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ ".
حافظ ثناء اللہ
ابوبردہ بن عبداللہ بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ جب کسی قوم سے خوف محسوس کرتے تو فرماتے: «اللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ» ”اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔“