کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کو پسند کرے کہ وہ اپنی داڑھی اور مونچھوں کے بال کاٹے تاکہ وہ اللہ عزوجل کے لیے اپنے کچھ بال قربان کرے۔
حدیث نمبر: 9403
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ " أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا حَلَقَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَخَذَ مِنْ لِحْيَتِهِ وَشَارِبِهِ " وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ زَادَ فِيهِ: " وَأَظْفَارِهِ "، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَأْخُذْ؟، قَالَ: إِنَّمَا قَالَ اللهُ {مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ}.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ میں سر منڈواتے تو اپنی مونچھیں اور داڑھی بھی کاٹتے۔
(ب) نافع رحمہ اللہ کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: اور اپنے ناخن بھی۔
(ج) ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہا: اگر وہ (حاجی) کچھ نہ کرے (نہ حلق، نہ قصر) تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ﴾ [سورة الفتح: 27]۔