کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو قمیص یا جبے میں احرام باندھ لے، پس وہ اسے (نیچے سے) اتار لے اور اسے پھاڑے نہیں۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، أنبأ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا عَلَيْهِ جُبَّةٌ عَلَيْهَا أَثَرُ خَلُوقٍ أَوْ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " اخْلَعْهَا عَنْكَ، وَاجْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَجْعَلُ فِي حَجِّكَ ". قَالَ قَتَادَةُ: فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: كُنَّا نَسْمَعُ أَنَّهُ قَالَ: " شُقَّهَا "، قَالَ: هَذَا فَسَادٌ وَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے خلوق یا زردی لگا جبہ پہنا ہوا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو اتار دے اور عمرہ میں ویسا ہی کر جیسا تو حج میں کرتا ہے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، وَهُشَيْمٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْلَعْ جُبَّتَكَ " فَخَلَعَهَا مِنْ رَأْسِهِ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ یہی واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس کو نبی ﷺ نے ”جبہ اتارنے“ کا حکم دیا تو اس نے سر سے اتار دیا۔ [صحیح۔ لیکن سر کی جانب سے اتارنے والی بات صحیح نہیں۔]
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فِيهِ: قَالَ: فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْزِعَهَا نَزْعًا، وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ یہی حدیث بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اسے ”جبہ اتارنے اور دو یا تین بار غسل کرنے“ کا حکم دیا۔