کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: اس شخص پر قضا واجب ہونے کا بیان جس نے بوسہ لیا اور اسے انزال ہو گیا۔
حدیث نمبر: 8106
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ هِلَالًا يَعْنِي ابْنَ يَسَافٍ، يُحَدِّثُ عَنِ الْهَزْهَازِ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ " فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ قَوْلًا شَدِيدًا، يَعْنِي يَصُومُ يَوْمًا مَكَانَهُ ". وَهَذَا عِنْدَنَا فِيهِ إِذَا قَبَّلَ فَأَنْزَلَ.
حافظ ثناء اللہ
ہزہاز فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ روزے دار کے بوسہ دینے میں سخت قول ہے کہ وہ ان کے عوض ایک دن کا روزہ رکھے۔ ہمارے نزدیک یہ تب ہے جب بوسہ دیا اور انزال ہو گیا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصيام / حدیث: 8106
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»
حدیث نمبر: 8107
فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَيْسَرَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، كَانَ يُبَاشِرُ امْرَأَتَهُ بِنِصْفِ النَّهَارِ وَهُوَ صَائِمٌ وَرُوِّينَا عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا كَانَا لَا يَرَيَانِ بِمُبَاشَرَةِ الصَّائِمِ بَأْسًا، وَفِي هَذَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمُرَادَ بِالرِّوَايَةِ الْأُولَى غَيْرَ مَا دَلَّ عَلَيْهِ ظَاهِرُهَا، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
ابومیسرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ دن کے وقت اپنی بیوی سے روزے کی حالت میں مباشرت کرتے تھے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روزے دار کی مباشرت میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی بات سے مراد یہ ہے کہ پہلی روایت کے ظاہر پر استدلال درست نہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصيام / حدیث: 8107
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»