کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: قبروں پر عمارت نہ بنائی جائے اور نہ ہی انہیں پختہ (گچ) کیا جائے
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى أَنْ يَقْعُدَ الرَّجُلُ عَلَى الْقَبْرِ أَوْ يُقَصَّصَ أَوْ يُبْنَى عَلَيْهِ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے منع فرمایا ”کہ آدمی قبر پر بیٹھے یا قبر کو پختہ کیا جائے یا اس پر عمارت بنائی جائے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ أَوْ يُزَادُ عَلَيْهِ وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَوْ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ. وَرُوِّينَا عَنْ أَبِي مُوسَى فِي وَصِيَّتِهِ: وَلَا تَجْعَلُنَّ عَلَى قَبْرِي بِنَاءً وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَلَا تَضْرِبُنَّ عَلَيَّ فُسْطَاطًا وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ كَذَلِكَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کو بیان کیا اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ ”یا اس پر کچھ زیادہ کیا جائے“ اور سلیمان بن موسیٰ نے اس میں اضافہ کیا کہ ”اس پر لکھا بھی نہ جائے۔“
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے ان کی وصیت میں مروی ہے: ”میری قبر پر ہرگز کوئی عمارت نہ بنانا“ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ”مجھ پر ہرگز خیمہ نہ لگانا“ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے ان کی وصیت میں مروی ہے: ”میری قبر پر ہرگز کوئی عمارت نہ بنانا“ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ”مجھ پر ہرگز خیمہ نہ لگانا“ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔