کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: امام منبر پر مستوی ہونے کے وقت لوگوں کو بیٹھنے کا حکم دے
حدیث نمبر: 5748
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مِهْرَانَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " اسْتَوَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ لِلنَّاسِ: " اجْلِسُوا " فَسَمِعَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ وَهُوَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَالَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ " كَذَا قَالَ ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء بن ابی رباح سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن منبر پر چڑھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سن لیا، وہ مسجد کے دروازے کے پاس تھے اور وہیں بیٹھ گئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ابن مسعود! آگے آجاؤ۔“
حدیث نمبر: 5749
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ح وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " لَمَّا اسْتَوَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ: " اجْلِسُوا " فَسَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " تَعَالَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ".
حافظ ثناء اللہ
(الف) عطاء، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن نبی ﷺ منبر پر بیٹھے تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے سن لیا، وہ مسجد کے دروازے پر ہی بیٹھ گئے۔ نبی ﷺ نے ان کو دیکھا تو فرمایا: ”ابن مسعود! آگے آ جاؤ۔“
(ب) عطاء بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو مسجد کے باہر دیکھا، جب آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو فرمایا: ”اے ابن مسعود! آگے آ جاؤ۔“
(ب) عطاء بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو مسجد کے باہر دیکھا، جب آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو فرمایا: ”اے ابن مسعود! آگے آ جاؤ۔“