کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: سجدہ سہو کس طرح کرے جب وہ دونوں سجدے سلام سے پہلے کرے
حدیث نمبر: 3890
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ، ثنا اللَّيْثُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا قُتَيْبَةُ، وَابْنُ رُمْحٍ قَالَا: ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ابْنِ بُجَيْنَةَ الْأَسَدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ مَكَانَ مَا نَسِيَ مِنَ الْجُلُوسِ لَفْظُ حَدِيثِهِمَا سَوَاءٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا عَمْرٍو لَمْ يَقُلْ: الْأَسَدِيِّ وَلَا حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَمُحَمَّدِ بْنَ رُمْحٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن بحینہ اسدی رضی اللہ عنہ، جو بنی عبدالمطلب کے حلیف تھے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز میں بیٹھنا تھا لیکن بھول کر کھڑے ہو گئے، جب آپ ﷺ نے نماز مکمل کی تو آپ ﷺ نے بیٹھے بیٹھے سلام سے پہلے دو سجدے کیے، ہر سجدے میں تکبیر کہتے اور باقی لوگوں نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ وہ دو سجدے کیے، یہ اس قعدہ کی جگہ تھے جو آپ ﷺ بھول گئے تھے۔
حدیث نمبر: 3891
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ هُرْمُزَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ابْنِ بُجَيْنَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهَا عَنْ قُعُودٍ قَامَ عَنْهُ قَالَ: فَانْتَظَرْنَا سَلَامَهُ فَكَبَّرَ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ سَلَّمَ ".
حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں قعدہ کرنا بھول گئے اور کھڑے ہو گئے، ہم رسول اللہ ﷺ کے سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے، آپ نے سجدہ کیا، پھر تکبیر کہہ کر سر اٹھایا، پھر تکبیر کہہ کر دوسرا سجدہ کیا، پھر تکبیر کہتے ہوئے دوسرے سجدے سے سر اٹھایا، پھر سلام پھیرا۔