کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس قول کا بیان کہ ہر دو سورتوں کے درمیان ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی جائے، اس بارے میں احادیث گزر چکی ہیں
حدیث نمبر: 3057
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ الْخُزَاعِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ، ثنا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ كَانَ " إِذَا ابْتَدَأَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ قَالَ ذَلِكَ حِينَ يَسْتَفْتِحُ السُّورَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں قراءت شروع کرتے تو «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بہت رحم کرنے والا ہے“ پڑھتے۔ پھر جب سورہ فاتحہ سے فارغ ہوتے تو اگلی سورت شروع کرتے وقت بھی «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ پڑھتے۔
حدیث نمبر: 3058
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَمِيرَوَيْهِ الْهَرَوِيُّ بِهَا ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ " يَجْهَرُ إِذَا قَرَأَ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَإِذَا قَرَأَ السُّورَةَ جَهَرَ بِهَا أَيْضًا ".
حافظ ثناء اللہ
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب قراءت کرتے تو ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ﴾ [سورة الفاتحة: 1] بلند آواز سے پڑھتے اور جب اگلی سورت پڑھتے تب بھی اونچی آواز سے بسم اللہ پڑھتے۔
حدیث نمبر: 3059
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: " صَلَّيْتُ وَرَاءَ ابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَكَانَ يَقْرَأُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَإِذَا قَالَ: {وَلَا الضَّالِّينَ} [الفاتحة: ٧] قَالَ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ " وَرُوِّينَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَغَيْرِ وَاحِدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ.
حافظ ثناء اللہ
ازرق بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی، وہ «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» اونچی آواز سے پڑھتے تھے، پھر جب ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] پڑھتے تب بھی «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» اونچی آواز سے پڑھتے۔
ہمیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور دیگر کئی صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ روایت بیان کی گئی ہے۔
ہمیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور دیگر کئی صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ روایت بیان کی گئی ہے۔