کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: بچہ نماز کے دوران بالغ ہو جائے تو اسے مکمل کر لے، یا اول وقت میں نماز پڑھے پھر بالغ ہو جائے تو اس پر نماز دہرانا لازم نہیں کیونکہ اس نے وہی کیا جس کا اسے حکم دیا گیا تھا اور جس کے ترک پر سزا تھی، اس کا بیان
حدیث نمبر: 2253
وَذَلِكَ فِيمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ مَلَاسٍ النُّمَيْرِيُّ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجُهَنِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ ابْنَ سَبْعٍ، وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ " تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ.
حافظ ثناء اللہ
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ اپنے والد سے، اپنے دادا رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا حکم کرو اور دس سال کا ہو جائے تو نماز نہ پڑھنے پر اس کی سرزنش کرو۔“