❮
❯
حدیث نمبر: 10220
حافظ ثناء اللہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کو اپنے ہاتھ سے نحر کیا ۔

وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ الْبَصْرِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ غَرْفَةَ بْنَ الْحَارِثِ الْكِنْدِيَّ، قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُتِيَ بِالْبُدْنِ، فَقَالَ: " ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ " فَدُعِيَ لَهُ عَلِيٌّ، فَقَالَ لَهُ: " خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ "، وَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَاهَا ثُمَّ طَعَنَا بِهَا الْبُدْنَ فَلَمَّا فَرَغَ رَكِبَ بَغْلَتَهُ وَأَرْدَفَ عَلِيًّا.
حافظ ثناء اللہ

عبداللہ بن حارث ازدی کہتے ہیں کہ میں نے غرفہ بن حارث کندی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھا، اونٹ لائے گئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابو الحسن کو بلاؤ۔“ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”برچھی کی نیچے والی جانب پکڑو۔“ رسول اللہ ﷺ نے برچھی کی اوپر والی جانب پکڑی۔ پھر دونوں نے اس سے اونٹوں کو نحر کیا، جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیچھے سوار کیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10220