حدیث نمبر: 9879
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي الضَّبُعِ كَبْشٌ، وَفِي الظَّبْيِ شَاةٌ، وَفِي الْأَرْنَبِ عَنَاقٌ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ " فَقُلْتُ: يَعْنِي لِأَبِي الزُّبَيْرِ: ومَا الْجَفْرَةُ؟ قَالَ: " الْعَظِيمُ " يَعْنِي عَظِيمَ الْحُمْلَانِ. تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ الْأَجْلَحِ. هَكَذَا.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بجو کے عوض ایک مینڈھا ہے، ہرن کے عوض ایک بکری، خرگوش کے عوض بکری کا ایک سالہ بچہ اور چوہے کے عوض «جفرہ» (بکری کا بچہ) ہے۔“ میں نے ابوزبیر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ «الْجَفْرَةُ» کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: بکری یا بھیڑ کا موٹا تازہ بچہ۔