السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الجنب يريد الأكل باب: اس جنبی کا بیان جو کھانے کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 983
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَخَّصَ لِلْجُنُبِ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ أَوْ نَامَ أَنْ يَتَوَضَّأَ " وَلَمْ يَذْكُرِ الْقِصَّةَ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: بَيْنَ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ رَجُلٌ قَالَ: وَقَالَ عَلِيٌّ، وَابْنُ عُمَرَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، وَالْجُنُبُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ تَوَضَّأَ.حافظ ثناء اللہ
حماد نے اسی سند سے بیان کیا ہے کہ نبی ﷺ نے جنبی کو رخصت دی ہے کہ ”جب وہ کھائے یا پیے یا سوئے تو وضو کرے“ اور قصہ ذکر نہیں کیا۔ (ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یحییٰ بن یعمر اور عمار بن یاسر کے درمیان ایک اور شخص ہے۔
(ج) علی رضی اللہ عنہ، ابن عمر رضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنبی جب کھانے کا ارادہ کرے تو وضو کرلے۔