السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: محل الهدي والطعام إلى مكة ومنى والصوم حيث شاء باب: ہدی (قربانی کے جانور) اور کھانا کھلانے کا مقام مکہ اور منیٰ ہے، اور روزہ جہاں چاہے رکھ لے۔
حدیث نمبر: 9797
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " نَحَرْتُ هَا هُنَا بِمِنًى وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ "، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ أَبِيهِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے یہاں منیٰ میں قربانی کی ہے جبکہ منیٰ پورا ہی قربانی کی جگہ ہے، چاہے تم اپنے خیموں میں ہی قربانی کرو۔“