حدیث نمبر: 9659
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ، وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ فِي قِصَّةِ إِسْلَامِهِ إِلَى أَنْ قَالَ: " فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَصَاحِبُهُ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ هُوَ وَصَاحِبُهُ، ثُمَّ صَلَّى فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَأَتَيْتُهُ وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ حَيَّاهُ بِتَحِيَّةِ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: " وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: فَقَالَ: " مَتَى كُنْتَ هَا هُنَا؟ " قُلْتُ: قَدْ كُنْتُ هَا هُنَا مُنْذُ ثَلَاثِينَ لَيْلَةً وَيَوْمًا، قَالَ: " فَمَنْ كَانَ يُطْعِمُكَ؟ " قُلْتُ: مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلَّا مَاءُ زَمْزَمَ فَسَمِنْتُ حَتَّى ⦗٢٤١⦘ تَكَسَّرَ عُكَنُ بَطْنِي وَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَاءُ سُقْمٍ "، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَدَّابِ بْنِ خَالِدٍ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اپنے اسلام لانے کا قصہ سنایا، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ اور آپ کے ساتھی آئے، آپ ﷺ نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر بیت اللہ کا طواف کیا، پھر نماز پڑھی۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں آپ ﷺ کے پاس آیا اور میں ہی وہ پہلا شخص تھا جس نے سب سے پہلے سلام کے ذریعے آپ ﷺ کو سلام کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: «وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”اور تم پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم یہاں کب سے ہو؟“ میں نے کہا: میں یہاں تیس دن اور رات سے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تمہیں کھانا کون کھلاتا تھا؟“ میں نے کہا: میرا کھانا صرف آب زمزم تھا، میں موٹا تازہ ہو گیا حتیٰ کہ میرے پیٹ کا عکن (سلوٹیں) ٹوٹنے لگا اور میں نے ذرا بھی بھوک محسوس نہیں کی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کھانے کا کھانا اور بیماری کی شفا ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9659
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 3473»