السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الستر في الغسل عند الناس باب: لوگوں کی موجودگی میں غسل کرتے وقت پردہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 955
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو وَقَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ يَعْنِي ابْنَ كَثِيرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهُمْ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ بِمَكَّةَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَتْ: " ثُمَّ سُكِبَ لَهُ غُسْلٌ فَسَتَرَتْهُ ابْنَتُهُ فَاطِمَةُ بِثَوْبِهِ، فَلَمَّا اغْتَسَلَ أَخَذَهُ فَالْتَحَفَ بِهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ثَمَانِ سَجَدَاتٍ وَذَلِكَ ضُحًى ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، وہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھیں... پھر آپ ﷺ کے لیے غسل کا پانی ڈالا گیا تو آپ ﷺ کی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ کو کپڑے سے پردہ کیا ہوا تھا، جب آپ ﷺ نے غسل کر لیا تو آپ ﷺ نے اس کپڑے کو پکڑا، آپ ﷺ نے اس کو لپیٹ لیا، پھر کھڑے ہوئے اور چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیں۔