حدیث نمبر: 9383
وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ مُلَيْكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ، يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو وَثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، ثنا جَدِّي يَزِيدُ بْنُ مُلَيْكٍ فَذَكَرَهُ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: " أَمَّا شُعْبَةُ الَّذِي طَافَ لِمَقْدِمِهِ فَعَلَى قَدَمَيْهِ؛ لِأَنَّ جَابِرًا الْمَحْكِيُّ عَنْهُ فِيهِ أَنَّهُ رَمَلَ ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً فَلَا يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ جَابِرٌ يُحْكَى عَنْهُ الطَّوَافُ مَاشِيًا وَرَاكِبًا فِي سَبْعٍ وَاحِدٍ، وَقَدْ حُفِظَ أَنَّ سَبْعَهُ الَّذِي رَكِبَ فِيهِ فِي طَوَافِهِ يَوْمَ النَّحْرِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو حجۃ الوداع میں اپنی اونٹنی پر طواف کرتے دیکھا، آپ ﷺ رکن کو اپنی لاٹھی سے چھوتے تھے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سات چکر جو طوافِ قدوم ہے، وہ شروع میں ہے، کیوں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں منقول ہے کہ تین چکر رمل کیا، چار چکر آہستہ چلے، تو ممکن نہیں ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اس کے متعلق پیدل یا سوار کی حکایت صرف ساتویں طواف میں بیان کرتے ہوں۔ انہوں نے یہ بات یاد رکھی کہ آپ کا وہ طواف جس میں آپ سوار ہوئے، یومِ نحر کے دن تھا۔