السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: المحرم يلبس من الثياب ما لم يهل فيه قاله عطاء بن أبي رباح باب: محرم وہ کپڑے بھی پہن سکتا ہے جن میں اس نے احرام نہیں باندھا، یہ عطاء بن ابی رباح نے فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 9073
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثنا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " كُنَّا نَلْبَسُ مِنَ الثِّيَابِ إِذَا أَهْلَلْنَا مَا لَمْ نُهِلَّ فِيهِ، وَنَلْبَسُ الْمُمَشَّقَ، إِنَّمَا هُوَ بَطِينٌ " وَرُوِّينَا عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيَّرَ ثَوْبَيْهِ بِالتَّنْعِيمِ وَهُوَ مُحْرِمٌ "، أَوْرَدَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم احرام باندھتے تو اس وقت تک پہنے رہتے جب تک وہ غبار آلود نہ ہو جاتا۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں (رضی اللہ عنہما) نے تنعیم میں کپڑے تبدیل کیے اور آپ ﷺ احرام کی حالت میں تھے۔ اس کو ابوداؤد نے مراسیل میں ذکر کیا ہے۔