السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: في فضل الجنب باب: جنبی کے بچے ہوئے پانی کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 901
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرْزَةَ، نا عُبَيْدُ اللهِ هُوَ ابْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: انْتَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ وَقَدْ فَضَلَ مِنْ غُسْلِهَا فَضْلٌ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ بِهِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي اغْتَسَلْتُ مِنْهُ مِنْ جَنَابَةٍ فَقَالَ: " إِنَّ الْمَاءَ لَا يَنْجُسُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور اس کے غسل سے پانی بچا ہوا تھا، آپ ﷺ نے اس سے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس سے غسل جنابت کیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی ناپاک نہیں ہوتا۔“