السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الدليل على طهارة عرق الحائض والجنب باب: حائضہ اور جنبی کے پسینے کے پاک ہونے کی دلیل کا بیان
حدیث نمبر: 889
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، وَأَبُو بَكْرٍ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ: أَخْبَرَكَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ أَبِي مَطَرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ يَأْتِينِي وَأَنَا جُنُبٌ فَيَسْتَدْفِئُ بِي " تَفَرَّدَ بِهِ حُرَيْثُ بْنُ أَبِي مَطَرٍ، وَفِيهِ نَظَرٌ وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ مُخْتَصَرًا.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ غسلِ جنابت کرتے، پھر میرے پاس آتے اور میں جنبی ہوتی تھی، آپ ﷺ میرے ساتھ گرمی حاصل کرتے تھے۔
(ب) اس میں حریث بن ابو مطر کا تفرد ہے اور یہ تفرد محلِ نظر ہے۔ (ج) ایک دوسری ضعیف سند سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مختصر روایت منقول ہے۔