السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: التمسح بالمنديل باب: تولیے (یا رومال) سے جسم پونچھنے کا بیان
حدیث نمبر: 874
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ⦗٢٨٥⦘ عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: " وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا مِنَ الْجَنَابَةِ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: " فَنَاوَلْتُهُ مِنْدِيلًا فَلَمْ يَأْخُذْهُ وَجَعَلَ يَنْفُضُ بِيَدِهِ " قَالَ الْأَعْمَشُ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: " إِنَّمَا كَرِهَ ذَلِكَ مَخَافَةَ الْعَادَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ أَبِيهِ دُونَ قَوْلِ الْأَعْمَشِ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسلِ جنابت کے لیے پانی رکھا، پھر نبی ﷺ کے غسل کے متعلق لمبی حدیث بیان کی۔ فرماتی ہیں: میں نے آپ ﷺ کو رومال دیا، آپ ﷺ نے اس کو نہیں لیا بلکہ آپ اپنے ہاتھ سے (جسم) صاف کرتے تھے۔ اعمش کہتے ہیں: میں نے یہ بات ابراہیم کو ذکر کی تو انہوں نے کہا: عادت کے پڑ جانے کے ڈر سے اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔