السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: المضنو في بدنه لا يثبت على مركب وهو قادر على من يطيعه أو يستأجره فيلزمه فريضة الحج. باب: وہ شخص جو جسمانی طور پر شدید کمزور ہو اور سواری پر نہ ٹک سکتا ہو مگر وہ کسی ایسے شخص کو پا لے جو اس کی اطاعت کرے یا اسے اجرت پر رکھ سکے، تو اس پر حج کا فریضہ لازم ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 8633
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ⦗٥٣٩⦘ الثَّقَفِيِّ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ، قَالَ: " حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے والد گرامی بہت بوڑھے ہیں، وہ حج و عمرہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی سواری (پر بیٹھ سکتے ہیں)، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔“