حدیث نمبر: 8577
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ بُدَيْلٍ عَنْ عُمَرَ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ قَالَ عَلِيٌّ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ؛ لِأَنَّ الثِّقَاتِ مِنْ أَصْحَابِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ لَمْ يَذْكُرُوهُ مِنْهُمْ ابْنُ جُرَيْجٍ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُمْ وَابْنُ بُدَيْلٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.حافظ ثناء اللہ
علی بن عمر الحافظ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن بدیل اسے عمرو سے اکیلے بیان کرتے ہیں اور وہ ضعیف الحدیث ہیں۔
علی کہتے ہیں: میں نے ابوبکر نیشاپوری کو کہتے سنا: یہ حدیث منکر ہے، کیونکہ عمرو بن دینار کے ثقہ شاگردوں نے اسے ذکر نہیں کیا، ان میں ابن جریج، ابن عیینہ، حماد بن سلمہ اور حماد بن زید وغیرہ ہیں، اور ابن بدیل ضعیف الحدیث ہیں۔