السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الشيخ الكبير لا يطيق الصوم ويقدر على الكفارة يفطر ويفتدي باب: وہ بوڑھا شخص جو روزے کی طاقت نہ رکھتا ہو اور کفارہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو تو وہ روزہ چھوڑ دے اور فدیہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 8320
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْوَكِيلُ، ثنا ابْنُ عَرَفَةَ، ثنا رَوْحٌ، ثنا سَعِيدٌ، وَهِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ضَعُفَ عَامًا قَبْلَ مَوْتِهِ فَأَفْطَرَ وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُطْعِمُوا مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا. قَالَ هِشَامٌ فِي حَدِيثِهِ: فَأَطْعَمَ ثَلَاثِينَ مِسْكِينًا.حافظ ثناء اللہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ موت سے پہلے ایک سال کمزور ہو گئے تو انہوں نے افطار کیا اور اہل کو حکم دیا کہ وہ ہر دن کے عوض مسکین کو کھانا کھلائیں۔ ہشام کہتے ہیں: انہوں نے پھر تیس کو کھلایا۔
(ہشام کی حدیث میں ہے کہ پھر انہوں نے تیس مسکینوں کو کھانا کھلایا۔)