❮
❯
حدیث نمبر: 8166
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، قَالَ: " كُنْتُ فِي غَزْوَةٍ بِالشَّامِ فَخَطَبَ مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ فَقَالَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ فِي السَّفَرِ فَلْيَقْضِهِ، فَسَأَلْتُ أَبَا قِرْصَافَةَ، رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَوْ صُمْتُ ثُمَّ صُمْتُ حَتَّى عَدَّ عَشْرًا لَمْ أَقْضِهِ " وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ قَالَ: الصَّائِمُ فِي السَّفَرِ كَالْمُفْطِرِ فِي الْحَضَرِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ، وَفِي إِسْنَادِهِ انْقِطَاعٌ، وَرُوِيَ مَرْفُوعًا وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
حافظ ثناء اللہ

ابو الفیض رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں شام میں ایک غزوے میں تھا تو مسلمہ بن عبدالملک نے خطبہ دیا اور کہا: جس نے سفر میں رمضان کا روزہ رکھا، اسے چاہیے کہ اس کی قضا کرے۔ میں نے ابو قرصافہ رضی اللہ عنہ سے، جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں روزہ رکھوں، پھر روزہ رکھوں، یہاں تک کہ انہوں نے دس تک گنا، تو بھی میں ان کی قضا نہیں کروں گا۔
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنے والا ایسے ہی ہے جیسے حضر میں روزہ نہ رکھنے والا۔ یہ موقوف ہے اور اس کی سند میں انقطاع ہے، اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے مگر اس کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصيام / حدیث: 8166
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ الحاكم»