السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الحائض تغتسل إذا طهرت باب: حائضہ کے پاک ہونے پر غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 803
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، وَكَانَتِ امْرَأَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي " فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ. مُخَرَّجٌ فِي كِتَابِ الْبُخَارِيِّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، وَفِي كِتَابِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْهُمَا.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سات سال استحاضہ والی رہیں اور وہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں، فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایک رگ ہے، حیض نہیں ہے، غسل کر اور نماز پڑھ۔“ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں۔