السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الصوم لرؤية الهلال أو استكمال العدد ثلاثين باب: چاند دیکھ کر روزہ رکھنے یا (شعبان کے) تیس دن پورے کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7922
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ رَجَاءٍ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ: " لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوَا الْهِلَالَ، وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ " وَفِي رِوَايَةِ الْقَعْنَبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَكَرَ رَمَضَانَ، وَقَالَ: " فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ "، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.حافظ ثناء اللہ
یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مالک رحمہ اللہ کے سامنے نافع رحمہ اللہ، عن ابن عمر رضی اللہ عنہما، عن النبی ﷺ کی سند سے حدیث پڑھی کہ آپ ﷺ نے رمضان کا تذکرہ کیا تو فرمایا: ”تم روزہ نہ رکھو یہاں تک کہ چاند دیکھ لو اور جب تک اسے نہ دیکھ لو افطار بھی نہ کرو۔ اگر تم پر بادل کر دیے جائیں تو پھر دنوں کا اندازہ لگاؤ۔“
قعنبی رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا تذکرہ کیا اور فرمایا: ”اگر تم پر بادل چھا جائیں۔“