السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: المتطوع يدخل في الصوم بنية النهار قبل الزوال باب: نفل روزہ رکھنے والا زوال سے قبل دن کے وقت نیت کر کے روزے میں داخل ہو سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 7918
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، وَأَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، قَالَا: ثنا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنَ نَجِيحٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَطُوفُ بِالسُّوقِ ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ فَيَقُولُ: " أَعِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟ " فَإِنْ قَالُوا: لَا، قَالَ: " فَأَنَا صَائِمٌ ".حافظ ثناء اللہ
ابن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ بازار میں گھوم رہے تھے، پھر وہ اپنے اہل کے پاس آئے اور کہا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اگر وہ کہتے: نہیں، تو وہ کہتے: پھر میں روزے سے ہوں۔