السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الدخول في الصوم بالنية باب: نیت کے ذریعے روزے میں داخل ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7910
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٣٤١⦘ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ: " لَا يَصُومُ إِلَّا مَنْ أَجْمَعَ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ ".حافظ ثناء اللہ
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے: روزہ اسی شخص کا ہے جس نے فجر سے پہلے روزوں کی نیت کی
یونس، زہری کے حوالے سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور ایک روایت میں سالم رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما دونوں نے یہ بات کہی اور اس کے خلاف بھی کہا گیا جیسے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔