حدیث نمبر: 7821
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ بِالْبَصْرَةِ سَنَةَ إِحْدَى وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثَمِائَةٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانْسِيُّ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ ". قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ، قَالَ: " فَيَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ "، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ، أَوْ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ: " فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ "، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ: " فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ، أَوْ قَالَ: بِالْمَعْرُوفِ "، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ: " فَلْيُمْسِكْ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ

سعید بن ابی بردہ رضی اللہ عنہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔“ انھوں نے کہا: اگر وہ نہ دے پائے تو ”اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔“ انھوں نے کہا: اگر وہ اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا یا ایسا نہیں کر پاتا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر انتہائی ضرورت مند کی مدد کرے۔“ انھوں نے کہا: اگر ایسا بھی نہیں کرتا تو فرمایا: ”پھر وہ بھلائی کا حکم دے۔“ انھوں نے کہا: اگر وہ ایسا بھی نہیں کر سکتا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ بُرائی سے باز آ جائے، یقیناً وہی اس کے لیے صدقہ ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7821
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه البخاري»