حدیث نمبر: 7773
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُبْشِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: أِيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ، وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ، وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ " قِيلَ: أِيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " طُولُ الْقِيَامِ " قِيلَ: فَأِيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " جَهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ " قِيلَ: فَأِيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ ⦗٣٠٣⦘ قَالَ: " مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ " قِيلَ: فَأِيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ " قِيلَ: فَأِيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ؟ قَالَ: " مَنْ أُهْرِيقَ دَمُهُ، وَعُقِرَ جَوَادُهُ ".
حافظ ثناء اللہ

عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا ایمان جس میں شک نہ ہو، وہ جہاد جس میں خیانت نہ ہو اور حج مبرور۔“ پھر کہا گیا: کون سی ہجرت بہتر ہے؟ فرمایا: ”جو اس سے رُک گیا جس کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے۔“ پھر کہا گیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ تو فرمایا: ”جس نے مشرکین سے مال و جان سے جہاد کیا۔“ پھر کہا گیا: کون سا قتل اچھا ہے؟ فرمایا: ”جس کا خون بہا دیا گیا اور اس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7773