حدیث نمبر: 7656
وَأَخْبَرَنَا الشَّرِيفُ أَبُو الْفَتْحِ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّقَطِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ أَنَّ رَجُلًا سَقَطَتْ عَلَيْهِ جَرَّةٌ مِنْ دَيْرٍ بِالْكُوفَةِ فَأَتَى بِهَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: " اقْسِمْهَا أَخْمَاسًا " ثُمَّ قَالَ: " خُذْ مِنْهَا أَرْبَعَةَ أَخْمَاسٍ وَدَعْ وَاحِدًا " ثُمَّ قَالَ: " فِي حَيِّكَ فُقَرَاءُ وَمَسَاكِينُ؟ " قَالَ: نَعَمْ قَالَ: " خُذْهَا فَاقْسِمْهَا فِيهِمْ ".
حافظ ثناء اللہ

عبداللہ بن بشر خثعمی اپنے قبیلے کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی پر کوفے میں راہبوں کی رہائش گاہ سے ایک مٹکا گرا، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا تو انہوں نے کہا: اسے پانچ حصوں میں تقسیم کر، پھر کہا: اس میں سے چار خمس تو وصول کر اور ایک چھوڑ دے۔ پھر پوچھا: کیا تیرے قبیلے میں فقراء اور مساکین ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر اسے بھی لے جا اور ان میں تقسیم کر دے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7656
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه سعيد بن منصور»