حدیث نمبر: 7610
وَبِإِسْنَادِهِ ثنا يَحْيَى، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: الْأَرْضُ أَزْرَعُهَا، قَالَ: فَقَالَ: " ادْفَعْ نَفَقَتَكَ وَزَكِّ مَا بَقِيَ ".حافظ ثناء اللہ
اسماعیل بن عبد الملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہا: میں وہ زمین بھی جسے میں کاشت کرتا ہوں؟ وہ کہنے لگے: اپنا خرچہ (اخراجات) ادا کر اور بقیہ کی زکوٰۃ ادا کر۔