السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: سياق أخبار تدل على إباحته للنساء. باب: ان احادیث کا سیاق جو عورتوں کے لیے اس (سونے کے زیور) کے مباح ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔
حدیث نمبر: 7559
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا ابْنُ نُفَيْلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِلْيَةٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ أَهْدَاهَا لَهُ، فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ، قَالَتْ: فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ مُعْرِضًا عَنْهُ أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ دَعَا أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ بِنْتِ ابْنَتِهِ زَيْنَبَ، فَقَالَ: " تَحَلَّيْ هَذَا يَا بُنَيَّةِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس نجاشی کی طرف سے زیور کا تحفہ آیا، جس میں سونے کی انگوٹھی تھی اور اس میں حبشی نگینہ تھا، وہ فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ نے اسے لکڑی سے، یا (اس سے) اعراض کرتے ہوئے، یا اپنی کسی انگلی سے پکڑا، پھر آپ ﷺ نے امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہا، جو آپ ﷺ کی نواسی تھیں، سے فرمایا: ”اے بچی! یہ تو پہن لے۔“