السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الانتضاح بعد الوضوء لرد الوسواس باب: وسوسہ دور کرنے کے لیے وضو کے بعد پانی چھڑکنے کا بیان
حدیث نمبر: 754
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَالَ، ثُمَّ نَضَحَ فَرْجَهُ " رَوَاهُ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، هَكَذَا وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: " ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ بِالْمَاءِ ".حافظ ثناء اللہ
مجاہد قبیلہ ثقیف کے ایک شخص سے، جو اپنے والد سے نقل کرتا ہے، نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر آپ ﷺ نے اپنی شرم گاہ پر چھینٹے مارے۔
(ب) منصور اور ابن ابی نجیح رحمہما اللہ اس حدیث کو بیان کر کے فرماتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے وضو کیا اور شرم گاہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔