السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: ما ورد في العسل باب: شہد کی زکوٰۃ کے متعلق جو منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7468
وَذُكِرَ عَنْ مُعَاذٍ أنَّهُ " لَمْ يَأْخُذْ مِنَ الْعَسَلِ شَيْئًا " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ الَأُرْدِسْتَانِيُّ أنبأ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ ثنا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ وَذَكَرَ نَحْوَهُ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے شہد سے کچھ نہیں لیا۔ ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ، طاؤس رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اہل یمن کی طرف بھیجا اور اس طرح حدیث بیان کی۔