السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: لا يعتد عليهم بما استفادوه من غير نتاجها حتى يحول عليه الحول باب: بچوں کی پیدائش کے علاوہ دیگر طریقوں سے حاصل ہونے والے جانوروں کو شمار نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان پر ایک سال نہ گزر جائے
حدیث نمبر: 7317
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: " لَيْسَ فِي مَالٍ مُسْتَفَادٍ زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولُ عَلَيْهِ الْحَوْلُ " أَخْبَرَنَا بِهِمَا أَبُو بَكْرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ثنا سُفْيَانُ فَذَكَرَهُمَا جَمِيعًا.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”جس مال سے استفادہ کیا جاتا ہے اس میں زکاۃ نہیں، یہاں تک کہ اس پر سال نہ گزر جائے۔“