السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
جماع أبواب وقت الصلاة على الجنائز -- باب: الصلاة على الجنائز ودفن الموتى أي ساعة شاء من ليل أو نهار باب: نماز جنازہ کے اوقات کے ابواب کا مجموعہ -- باب: دن یا رات کی جس گھڑی میں چاہیں نماز جنازہ پڑھنے اور مردوں کو دفنانے کا بیان
حدیث نمبر: 6910
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نُذَيْرِ بْنِ جَنَاحٍ الْمُحَارِبِيِّ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَوْ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا، قَالَ: رَأَى نَاسٌ نَارًا فِي الْمَقْبَرَةِ، فَأَتَوْهَا، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَبْرِ، وَإِذَا هُوَ يَقُولُ: " نَاوِلُونِي صَاحِبَكُمْ "، فَإِذَا هُوَ الَّذِي كَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالذِّكْرِ وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ لَيْلًا وَكَانَ مَعَهُ الْمِصْبَاحُ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے قبرستان میں آگ دیکھی تو وہ وہاں آئے تو دیکھا کہ آپ ﷺ قبر میں ہیں اور فرما رہے ہیں: ”مجھے اپنا ساتھی پکڑاؤ“ اور یہ وہ تھا جو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے آواز بلند کرتا تھا۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت ہے کہ یہ رات کا وقت تھا اور آپ ﷺ کے ساتھ چراغ تھا۔