السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
جماع أبواب المشي بالجنازة -- باب: الإسراع في المشي بالجنازة باب: جنازے کے ساتھ چلنے کے ابواب کا مجموعہ -- باب: جنازہ لے کر چلنے میں تیزی اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6848
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ كَانَ فِي جِنَازَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، وَكُنَّا نَمْشِي مَشْيًا خَفِيفًا فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرَةَ فَرَفَعَ سَوْطَهُ قَالَ: " لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ نَرْمُلُ رَمَلًا ".حافظ ثناء اللہ
عیینہ بن عبد الرحمن اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کے جنازے میں تھے اور ہم آہستہ آہستہ چل رہے تھے۔ ہم ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے ملے، انھوں نے اپنا کوڑا اٹھایا اور کہا: ”ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ دوڑتے ہوئے چلتے تھے۔“