السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
جماع أبواب الشهيد ومن يصلي عليه ويغسل -- باب: المسلمين يقتلهم المشركون في المعترك فلا يغسل القتلى ولا يصلى عليهم ويدفنون بكلومهم ودمائهم باب: شہید اور ان لوگوں کے ابواب کا مجموعہ جن کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور انہیں غسل دیا جائے گا -- باب: ان مسلمانوں کا بیان جنہیں مشرکین میدانِ جنگ میں شہید کر دیں تو ان مقتولین کو نہ غسل دیا جائے گا، نہ ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور انہیں ان کے زخموں اور خون سمیت دفن کر دیا جائے گا
حدیث نمبر: 6796
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو قُتَيْبَةَ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَدَمِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا جَعْفَرٌ الْفَارَيَابِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ، ثنا اللَّيْثُ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِ إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: " أَيُّهُمَا أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ " وَقَالَ: " أَنَا شَهِيدٌ " ⦗١٦⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، وَخَالَفَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَرَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.حافظ ثناء اللہ
قتیبہ کہتے ہیں کہ ہمیں لیث نے اسی سند اور متن کے ساتھ حدیث بیان کی، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: پھر آپ ﷺ دریافت فرماتے: ”ان میں سے زیادہ قرآن یاد کرنے والا کون ہے؟“ اور آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”میں گواہ ہوں۔“