حدیث نمبر: 6488
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَبَلَغَنِي، أَنَّ قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا هَبَّتْ جَنُوبٌ إِلَّا أَسَالَتْ وَادِيًا ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: " يَعْنِي أَنَّ اللهَ خَلَقَهَا تَهُبُّ بُشْرَى بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ مِنَ الْمَطَرِ ".
حافظ ثناء اللہ

امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قتادہ کہتے ہیں: رسول معظم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں چلتی جنوب کی ہوائیں مگر وادیاں بہہ پڑتی ہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے قبل خوشخبری کی ہوائیں چلتی ہیں (بارش کی)۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب صلاة الاستسقاء / حدیث: 6488
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ أخرجه الشافعي»