السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الوضوء من مس المرأة فرجها باب: عورت کا اپنی شرمگاہ کو چھونے پر وضو ٹوٹنے کا بیان
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، نا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَمِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ مَسِّ الْمَرْأَةِ فَرْجَهَا أَتَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ⦗٢١٠⦘ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَفْضَى أَحَدُكُمْ بِيَدِهِ إِلَى فَرْجِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ " قَالَ: " وَالْمَرْأَةُ كَذَلِكَ " ظَاهَرُ هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ قَوْلَهُ: قَالَ: " وَالْمَرْأَةُ مِثْلُ ذَلِكَ " مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ، وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَيْهِ أَنَّ سَائِرَ الرُّوَاةِ رَوَوْهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، دُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ، وَرُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.عبد الرحمن بن نمیر کہتے ہیں کہ میں نے امام زہری سے عورت کے شرم گاہ کو چھونے کے متعلق سوال کیا کہ کیا وہ وضو کرے گی؟ انہوں نے کہا: مجھ کو عبد اللہ بن ابوبکر، عروہ اور مروان بن حکم سے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی کا ہاتھ اپنی شرم گاہ کو لگ جائے تو وہ وضو کرلے“ اور عورت بھی اسی طرح کرے گی۔
(ب) اس حدیث کے ظاہر سے پتا چلتا ہے کہ «وَالْمَرْأَةُ مِثْلُ ذٰلِكَ» ”اور عورت بھی اسی طرح کرے“ زہری کا قول ہے۔
اور اس پر یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ باقی تمام راویوں نے اسے زہری سے اس زیادتی کے بغیر روایت کیا ہے۔ اور یہ اسماعیل بن عیاش کی ہشام بن عروہ عن ابیہ والی روایت میں بھی مروی ہے، لیکن وہ محفوظ نہیں ہے۔