حدیث نمبر: 5965
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ، ثنا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: " كَانَ لِي عَمَّانِ قَدْ شَهِدَا الشَّجَرَةَ يَأْخُذَانِ مِنْ شَوَارِبِهِمَا وَأَظْفَارِهِمَا كُلَّ جُمُعَةٍ ".
حافظ ثناء اللہ

(الف) معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے دو چچا تھے، دونوں درخت کے پاس حاضر ہوئے (اصحاب الشجرہ رضی اللہ عنہم) اور دونوں اپنی مونچھیں اور ناخن ہر جمعہ کاٹتے تھے۔ (ب) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً منقول ہے کہ ”مومن ہر جمعہ محرم کی حالت میں ہوتا ہے، وہ نماز کی تکمیل تک نہ تو اپنے بال تراشتا ہے اور نہ ناخن کاٹتا ہے۔“ (ج) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً منقول ہے کہ ”مسلمان جمعہ کے دن محرم ہوتا ہے، جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو حلال ہو جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجمعة / حدیث: 5965
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه ابن الجعد 1081»