السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
جماع أبواب التبكير إلى الجمعة وغير ذلك -- باب: فضل التبكير إلى الجمعة باب: جمعہ کے لیے جلدی جانے اور دیگر متعلقہ امور کے ابواب کا جامع بیان -- باب: جمعہ کے لیے جلدی جانے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5861
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَمُحَمَّدُ بْنِ حَجَّاجٍ الْوَرَّاقُ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، فَذَكَرَه بِنَحْوِهِ. إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَقَالَ: " يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ، وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ "، ثُمَّ ذَكَرَ الْمُهَجِّرَ بِمَعْنَاهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.حافظ ثناء اللہ
سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے لوگوں کے آنے کو ترتیب وار درج کرتے ہیں اور جب امام بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے صحیفے لپیٹ دیتے ہیں اور غور سے خطبہ جمعہ سنتے ہیں۔“ پھر انہوں نے نماز کے لیے جلدی آنے والے کے لیے بھی بیان کیا۔