السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: الإنصات للخطبة باب: خطبے کے لیے خاموش رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 5833
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا ⦗٣١٢⦘ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَالَ أَبُو ذَرٍّ لِأُبِيِّ بْنِ كَعْبٍ: مَتَى أُنْزِلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ؟ فَلَمْ يُجِبْهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ لَهُ: مَا لَكَ مِنْ صَلَاتِكَ إِلَّا مَا لَغَوْتَ، فَأَتَى أَبُو ذَرٍّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: " صَدَقَ أُبَيٌّ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس وقت نبی ﷺ جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ سورت کب نازل کی گئی؟ انہوں نے جواب نہیں دیا۔ جب انہوں نے نماز پوری کی تو فرمایا: تمہیں نماز کا اجر و ثواب نہیں ملے گا، صرف لغو بات تمہارے کھاتے میں آئے گی۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس کا تذکرہ نبی ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابی بن کعب نے سچ کہا ہے۔“