السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: من أتى الجمعة من أبعد من ذلك اختيارا باب: جو اس سے بھی زیادہ دور سے اپنی مرضی سے نمازِ جمعہ کے لیے آئے
حدیث نمبر: 5593
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: " وَقَدْ كَانَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ يَكُونَانِ بِالشَّجَرَةِ عَلَى أَقَلَّ مِنْ سِتَّةِ أَمْيَالٍ فَيَشْهَدَانِ الْجُمُعَةَ وَيَدَعَانِهَا " قَالَ: " وَيُرْوَى أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ كَانَ عَلَى مِيلَيْنِ مِنَ الطَّائِفِ فَيَشْهَدُ الْجُمُعَةَ وَيَدَعُهَا ".حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سعید بن زید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما جنگل میں ہوتے تھے، جو چھ میل سے کم فاصلہ تھا۔ وہ جمعہ میں آ بھی جاتے اور کبھی چھوڑ بھی دیتے۔ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما طائف میں دو میل کے فاصلے پر تھے، وہ بھی کبھی جمعہ میں آتے اور کبھی چھوڑ دیتے۔