السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب الحدث -- باب: الوضوء من البول والغائط باب: حدث (بے وضو ہونے) کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: پیشاب اور پاخانے کی وجہ سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 558
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ، قَالَ: " رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثًا إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ رِيحٍ ". قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ: لَمْ يَقُلْ: أَوْ رِيحٍ غَيْرُ مِسْعَرٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہمیں رسول اللہ ﷺ نے مسح کرنے میں رخصت دی، مسافر کے لیے تین دن تک، مگر جنابت سے (اتارے جائیں گے) اور قضائے حاجت، پیشاب اور ہوا کے خارج ہونے سے نہیں اتارے جائیں گے۔“
(ب) ابو ولید کہتے ہیں کہ «أَوْ رِيحٍ» کے الفاظ مسعر کے علاوہ کسی نے نہیں کہے۔